Wednesday 27 April 2011

Namaz Noor Hai (Online Books)

نماز نور ہے

ہفت روزہ اہلحدیث شمارہ نمبر 1

جلد نمبر 39      24 ذوالحجہ 1428 ھ      4 جنوری 2008 ء
تبصرہ کتب (ہفت روزہ اہلحدیث)  
تبصرہ کتب

الصلوٰۃ ة نور

نام کتاب : الصلوٰۃ نور ( نماز نور ہے )
مولف :
جناب عبدالرحمن عزیز الٰہ آبادی
ناشر :
ادارہ امر بالمعروف حسین خانوالہ 8 پتوکی قصور
صفحات :
32
ملنے کا پتہ :
شکیل ٹریڈرز گلی نمبر 1 کراچی ( 2) فاروق کریانہ سٹور حسین خانوالہ 8 ۔ ( 3 ) ادارہ امر بالمعروف حسین خانوالہ ( 4 ) جامع مدنیہ جی ٹی روڈ پتوکی ضلع قصور PC55300
اسلام کے ارکان میں سے نماز ایک بہت ہی اہم رکن ہے جس کی اہمیت میں صرف اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ اس کے بغیر آدمی مسلم کہلانے کا حقدار نہیں اور روز قیامت بھی تمام اعمال کی مصلحت کا دارومدار نماز کی مصلحت پر ہو گا ۔ محترم عبدالرحمن عزیز الہ آبادی حفظہ اللہ نے اسی عنوان پر یہ مختصر سی کتاب تصنیف کی ہے جس کا عنوان ایک صحیح حدیث کا ٹکڑا ہے جس سے نماز کی اہمیت واضح ہے ۔ اور نماز صرف نور ہی نہیں بلکہ جنت کی کنجی ، آنکھوں کی ٹھنڈک ، قلبی سکون اور جسمانی و روحانی شفا بھی ہے ۔ اور ہر قسم کے مصائب و آلام سے نجات کا بہترین حل اور ذریعہ بھی ہے ۔
محترم فاضل نے اس کتاب میں نماز کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور تارک نماز کو وعید سے آگاہ کیا ۔ جن کو صحیح احادیث سے تائید حاصل ہے ، قرآن و حدیث کی تزئین کے ساتھ ساتھ بعض جمہور مفسرین کے اقوال بھی نقل کےے ہیں اور اقامت الصلوٰۃ کے معنیٰ کے ساتھ ساتھ آخر میں عمدہ اور نہایت مختصر طریقہ نماز پر روشنی بھی ڈالی ہے ۔ نماز کے موضوع پر جہاں دوسری ضخیم کتب کی ضرورت ہو وہاں اس کی بھی کمی محسوس کی جا سکتی ہے جو کہ مفید اور عمدہ راہنماء کی حیثیت کی حامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف عبدالرحمن عزیز الہٰ آبادی کی یہ کاوش قبول فرمائے اور مزید دین حنیف کی خدمت کرنے کی توفیق دے ۔ ( آمین )

No comments:

Post a Comment