Showing posts with label CD/DVD Quality. Show all posts
Showing posts with label CD/DVD Quality. Show all posts

Monday, 29 April 2013

Safar e Madina Ki Taiyari - سفرِ مدینہ کی تیّاری - Cd/Dvd Quality Video


Safar e Madina Ki Taiyari
سفرِ مدینہ کی تیّاری
Dr. Farhat Hashmi
مختصر بیان: زیر نظرویڈیو میں محترمہ ڈاکٹرفرحت ہاشمی –حفظها الله – نے مدینہ منورہ کی عظمت وتقدّس کا شاندارتذکرہ فرماکر سفر مدینہ کا قصد کرنے والےحجّاج کرام کیلئے چند اہم ومفید نصیحتیں بیان فرمائی ہیں۔ (واضح رہے کہ سفر مدینہ سے حج کا کوئی تعلّق نہیں، لیکن موقع کوغنیمت جانتے ہوئے اسکا سفر مستحب ہے واجب نہیں۔ البتّہ خاکِ مدینہ سے شفا یابی کا تصوّر، اور اہل مدینہ والوں کی بروزِ قیامت سب سے پہلے سفارش والی حدیث کی صحت محلّ نظر ہے۔ واللہ علم بالصواب۔ ش۔ر)
Download

Thursday, 18 April 2013

Safar e Hajj Ki Taiyari - سفرِ حج کی تیاری - Cd/Dvd Quality Video


Safar e Hajj Ki Taiyari


سفرِ حج کی تیاری
Dr. Farhat Hashmi
مختصر بیان: زیر نظرویڈیو میں محترمہ ڈاکٹرفرحت ہاشمی –حفظها الله – نے سفرحج پر جانے سے پہلے حجاج کرام کیلئے چند اہم ومفید نصیحتیں پیش فرمائی ہیں،جن میں اخلاص، رزق حلال، اور تقوی زادِ راہ سب سے اہم ہے۔
Download

Friday, 5 April 2013

Ashrah e Zilhajj Ki Ahmiyat wa Fazilat - عشرہ ذوالحجہ کی اہمیت وفضیلت - Cd/Dvd Quality Video

Ashrah e Zilhajj Ki Ahmiyat wa Fazilat







عشرہ ذوالحجہ کی اہمیت وفضیلت
Dr. Farhat Hashmi
مختصر بیان: زیر نظر ویڈیو میں محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی –حفظها الله- نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس ایام کی اہمیت وفضیلت اور اس میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کو کتاب وسنت کی روشنی میں پیش اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے۔
Download

Wednesday, 20 March 2013

Itteba e Sunnat Aur Radd e Taqleed - اتباعِ سُنّت اور ردّ تقلید - Cd/Dvd Quality Video

Itteba e Sunnat Aur Radd e Taqleed






اتباعِ سُنّت اور ردّ تقلید
Shaikh Abul Hasan Mubashir Ahmad Rabbani
مختصر بیان: زیرنظرویڈیو میں شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نےاتباع سنت کا حقیقی مفہوم اوراسکی اہمیت و فضیلت کا تذکرہ کرکے اسکی پیروی کولازم قراردیا ہے اور مذہبی تعصّب اور آباء واجداد کی اندھی تقلید وغیرہ سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ نہایت ہی مؤثر اوروقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں ۔
Download

Friday, 8 March 2013

Taqwa Zaad e Raah - تقوی زادِ راہ - Cd/Dvd Quality Video

Taqwa Zaad e Raah




تقوی زادِ راہ
Shaikh Abdul Majeed Bin Abdul Wahhab Madni
مختصر بیان: زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظہ اللہ – نے تقوی کا حقیقی مفہوم،تقوی کی اہمیت وفضیلت، ، متقی کی پہچان ، تقوی کے ثمرات ونتائج اور تقوی کے تقاضے وغیرہ سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مؤثر وقیع خطاب فرمایا ہے۔
Download

Monday, 18 February 2013

Shaan e Risalat Mein Gustakhiyan Kyun? - شانِ رسالت میں گستاخیاں کیوں؟ - Cd/Dvd Quality Video

Shaan e Risalat Mein Gustakhiyan Kyun?


شانِ رسالت میں گستاخیاں کیوں؟
Shaikh Abdul Ahad Bin Abdul Qudoos
مختصر بیان: زیرنظرویڈیو میں شیخ عبدالأحد بن عبدالقدوس- حفظہ اللہ- نے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی عظمتِ شان کاعمدہ تذکرہ فرما کر اھل یوروپ کی طرف سے اسلام اور پیغمراسلام کی شان میں گستاخانہ فلم نشر کرنےکی شدت سے مذمّت کی ہے۔ساتھ ہی ساتھ اس توہین آمیز عمل کے اسباب کا بھی تذکرہ کیا ھے، اورایسے موقع پر تمام مسلمانوں سے صبروضبط اورتحمّل سے کام لینے کی درخواست کی ھے،اورزیادہ سے زیادہ آپ صلى الله عليه وسلم کی سنت کو زندہ کرنے اور آپ سے سچّی محبت کا اظہار فرمانے کی تاکید کی ہےـ
Download

Wednesday, 6 February 2013

Islam Ka Taaruf - اسلام كا تعارف - Cd/Dvd Quality Video

Islam Ka Taaruf 
اسلام كا تعارف
Maqsud ul Hasan Faizi
مختصر بیان: اسلام کا تعارف: اسلام ایک مکمّل الہی دین ہےجو قیامت تک دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کی سعادت ورحمت کا سبب ہے۔ یہ تمام انسانوں کو توحید خالص کی طرف دعوت دیتا ہے اورشرک وبدعت سے بچنے کوواجب قرار دیتا ہے۔ یہ افراط وتفریط اورغلووجفا سے پاک معتدل دین ہے، جو لوگوں کو اخلاق فاضلہ،صفاتِ حمیدہ ،سخاوت وکرم، عفوودرگزر،محبت ووفاداری،صدق وسچائی، صبراوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وزیادتی،شدت پسندی اوردہشتگردی سے روکتا ہے۔ ویڈیومذکور میں اسلام کا تعارف اور اسکی اچّھائیوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ پیش کیا گیا ہے
Download

Sunday, 27 January 2013

Zehni Pareshani Se Nijaat Kese Paye?- ذہنی پریشانی سے نجات کیسے پائے؟ - Cd/Dvd Quality Video

Zehni Pareshani Se Nijaat Kese Paye?


ذہنی پریشانی سے نجات کیسے پائے؟
Dr. Farhat Hashmi
مختصر بیان: ذہنی پریشانی سے کیسےنجات پائیں؟: آج کے دور میں انسان جتنی مادّی ترقی کرتا چلا جارہا ہے اتنا ہی طرح طرح کے مسائل میں گھرتا چلا جارہا ہے۔ آج کے دور میں انسان کو پیش آنے والی پریشانیاں یا بیماریوں میں سے ایک اہم ترین بیماری جسے آپ روحانی بیماری کہ سکتے ہیں وہ ہے ڈپریشن۔ توآئیے ہم معلوم کرتے ہیں کہ ڈپریشن کیا ہے؟ ڈ پریشن کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اسکے کیا عوارض ہیں؟ ڈپریشن سے کیسے نجات پایا جا سکتا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں ـ
Download

Tuesday, 15 January 2013

Moajza Meraj-un-nabi s.a.w. Quran wa Hadees Ki Roshni Mein - معجزہ معراج النبی صلى اللہ علیہ وسلم قرآن وحدیث کی نظرمیں - Cd/Dvd Quality Video

Moajza Meraj-un-nabi s.a.w. Quran wa Hadees Ki Roshni Mein 
معجزہ معراج النبی صلى اللہ علیہ وسلم قرآن وحدیث کی نظرمیں
مختصر بیان: مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے.ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله -نے قرآن وسنت اورصحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
Download

Sunday, 23 December 2012

Rasool e Rehmat s.a.w. - رسولِ رحمت صلى الله عليه وسلم - Cd/Dvd Quality Video

Rasool e Rehmat s.a.w.





رسولِ رحمت صلى الله عليه وسلم


مختصر بیان: زیرنظرویڈیومیں نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی شان میں مضحکہ خیزکارٹون اور فیلم بنانے والوں کی مذمت کی گئی ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم شہوت پرست اور دہشت گرد نہ تھے،بلکہ آ پ صلى الله عليه وسلم سراپا رحمت کے مجسّم تھےـ آپ کی رحمت صرف انسانوں اور دوستوں کے ساتھ خاص نہ تھی بلکہ دشمنوں اورحیوانوں کے ساتھ بھی عام تھی ـ
Download

Monday, 10 December 2012

Kya Waseelah Ke Baghair Dua Qubool Kyun Nahin Hoti? - کیا وسیلہ کے بغیر دعا قبول نہیں ہوتی؟ - Cd/Dvd Quality Video

Kya Waseelah Ke Baghair Dua Qubool Kyun Nahin Hoti?



کیا وسیلہ کے بغیر دعا قبول نہیں ہوتی؟

مختصر بیان: کیا وسیلہ کے بغیردعا قبول نہیں ہوتی؟: ویڈیو مذکورمیں شیخ سید توصیف الرحمن راشدی –حفظہ اللہ- نےٍ نہایت ہی سختی سے ان لوگوں کی تردید فرمائی ہے جو اللہ سے دعا وپکارکے وقت کسی نبی، فرشتہ، پیر،اور مردہ وغیرہ کا وسیلہ پکڑتے ہیں.اورصرف رب العالمین سے ڈائرکٹ دعا کرنے کو واجب قراردیا ہے. نہایت ہی مؤثربیان ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
Download

Sunday, 2 December 2012

Islam Hi Saari Insaniyat Ke Liye Munasib Kyun? - اسلام ہی ساری انسانیت کیلئے مناسب کیوں؟ - Cd/Dvd Quality Video

Islam Hi Saari Insaniyat Ke Liye Munasib Kyun?
اسلام ہی ساری انسانیت کیلئے مناسب کیوں؟

مختصر بیان: اسلام ہی انسانیت کیلئے مناسب کیوں؟ اسلام کی وہ دس کیا خوبیاں یا خصوصیات ہیں جس کی بنیاد پرہم کہ سکتے ہیں کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو پوری انسانیت کیلئے مناسب ہے چاہے انسان ہوں یا جنات.

ان خصوصیات کی جانکاری کیلئے حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ کی اس مفید ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
Download

Sunday, 18 November 2012

Allah Kahan Hai? - اللہ کہاں ہے؟ - Cd/Dvd Quality Video

Allah Kahan Hai?





اللہ کہاں ہے؟
مختصر بیان: حلولیوں واتحادیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالى ہرجگہ موجود ہے اور ہرچیزمیں حلول فرماتا ہے اور وہ ہرچیزکی حقیقت ہے اور یہ دنیا حقیقت میں اللہ ہی کا مظہرہے. جبکہ یہ عقیدہ تمام مسلمان فرقوں کے نزدیک صریح کفرہے.اوراتحادی وحلولی مذہب کی اصل ہندوستان کے بدھسٹوں اور مجوس سے ملتى ہے جو بعد میں بعض اسلام کی طرف نسبت کرنے والے مسلمانوں مثلا: ابن عربی ،ابن فارض، تلمسانی ،ابن سبعین اوران کے ہم مشرب لوگوں کی طرف منتقل ہوگیا .جبکہ رب العالمین نے وحی کے ذریعہ ہمیں باخبرکیا ہے کہ وہ عرش پرمستوی ہے اوراپنے علم کے اعتبارسے ہرچیزکومحیط ہے.اوراس عقیدہ کا انکاروہی شخص کرسکتا ہے جسکی عقل ماری گئی ہے اور جسکی فطرت مسخ ہوچکی ہے


Thursday, 1 November 2012

Farz Namaz ke baad Nabi s.a.w. Ka Amal - فرض نماز کے بعد نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا عمل - Cd/Dvd Quality Video

Farz Namaz ke baad Nabi s.a.w. Ka Amal



فرض نماز کے بعد نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا عمل

مختصر بیان: فرض نماز کے بعد نمازیوں کے چاراحوال ہیں:
1-سلام کے بعد فوراً مسجد سے باہرنکل جانا
2-سلام کے بعد فوراً سنت پڑھنے لگنا
3-سلام کے بعد فوراً سرپرہاتھ رکھکریاقویّ یاقویّ کا ورد گیارہ بارلگانا
4-سلام کے بعد امام کے اجتماعی دعا مانگنے کا انتظارکرنا
لیکن کیا یہ اعمال سنت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں یا اسکے مخالف؟ ان سب سوالوں کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں
.


Monday, 22 October 2012

Haqeeqat e Waseela - حقیقتِ وسیلہ - Cd/Dvd Quality Video

Haqeeqat e Waseela







حقیقتِ وسیلہ










مختصر بیان: وسیلہ کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ وسیلہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ مشروع وغیرمشروع وسیلہ کیا ہیں؟ قرآن وحدیث میں وسیلہ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے؟ کیا وسیلہ اختیار کرنا ضروری ہے؟ وسیلہ سے متعلق کیا شبہات ہیں؟ وسیلہ سے متعلق ضعیف وخودساختہ روایات وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شیخ عطاء الرحمن سعیدی وشیخ عبدالہادی مدنی حفظہما اللہ کے سوال وجواب پرمشتمل اس ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں-


Sunday, 30 September 2012

Muhasba Nafs - محاسبہ نفس - Cd/Dvd Quality Video

Muhasba Nafs





محاسبہ نفس








مختصر بیان: اللہ کے نزدیک سب سے کامیاب وہوشیار وہ شخص ہے جو نفس کا محاسبہ کرتا ہے اور نفسانی خواہشات کی اتباع وپیروی سے باز رھتا ہے تاکہ بروز قیامت محاسبہ الہی سے بچ سکے. ویڈیو مذکورمیں محاسبہ نفس کی طرف دعوت دے کراسکی اصلاح وتزکیے کا حکم دیا گیا ہے.

Wednesday, 12 September 2012

Jannat Ki Baharein - جنّت کی بہاریں - Cd/Dvd Quality Video

Jannat Ki Baharein





جنّت کی بہاریں






مختصر بیان: نبي كريم صلى الله عليہ وسلم نےفرمایا کہ اللہ تعالى فرماتا ہے :کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ کچھ تیار کررکھا ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا’ نہ کسی بشر کے دل میں اسکا خیال گزرا (بخاری). ویڈیو مذکور میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے جنت کا حقيقى مفہوم بیان کرکے جنت کی پربہار نعمتوں کا نہایت ہی دلکش وحسین اسلوب میں تذکرہ کیا ہے’ ساتھ ہی ساتھ ان نعمتوں کے حصول کے شرائط واسباب وغیرہ کو بھی تفصیلا بیان کیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.